• news

فلسطینیوں کا اقوام متحدہ کی اسرائیلی قبضے پر ووٹنگ کا فتح کے طور خیرمقدم


مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)فلسطینیوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے عالمی عدالت انصاف سے فلسطینی علاقے میں اسرائیلی قبضے پر قانونی رائے فراہم کرنے کی درخواست کا خیرمقدم کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ہونے والی یہ مذکورہ ووٹنگ اسرائیل کے نئے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے لیے پریشانی کا باعث ہوگی جو اگلے ہفتے اپنا منصب سنبھالیں گے اور ان کی اتحادی حکومت میں وہ سخت گیر جماعتیں بھی شامل ہیں جو مغربی کنارے کے علاقوں کو اسرائیل سے ضم کرنے کی حامی ہیں۔فلسطین کے اعلی عہدیدار حسین الشیخ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ووٹ سے فلسطینی کی سفارت کاری کی فتح ظاہر ہوتی ہے، 87 اراکین نے درخواست کے حق میں ووٹ دیا، اسرائیل، امریکا اور دیگر 24 ممالک نے مخالفت کی اور 53 نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

ای پیپر-دی نیشن