ڈومیسٹک کرکٹرزکے آج سے بقایاجات کی ادائیگی شروع
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹرز کو بقایاجات کی ادائیگی کا کام آج سے شروع ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے ڈومیسٹک کرکٹرز کے بقایاجات کی ادائیگی ترجیحی بنیادوں پر دینے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹرز کو پہلے مرحلے میں چار ماہ کا معاوضہ دیا جائے گا اس کے بعد ہر ماہ معاوضہ دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آج سے 189 کرکٹرز کو ادائیگیوں کا کام شروع ہوگا۔یاد رہے کہ رواں سیزن میں ڈومیسٹک کرکٹرز کو اب تک ماہانہ کنٹریکٹ کی رقم ادا نہیں کی گئی تھی۔تاہم اب مینجمنٹ کمیٹی نے فوری طور پر معاہدے کے مطابق تمام ادائیگیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔