• news

پاکستان جونیئر لیگ انتقامی  سیاست کی نذر ہو گئی : رمیز راجہ 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ پاکستان جونیئر لیگ کو ختم کرنے کے فیصلے پر بول پڑے۔رمیز راجہ نے امریکہ کے سابق باسکٹ بال پلیئر میجک جانسن کے الفاظ شیئر کیے کہ 'تمام بچوں کو ذرا سی مدد اور امید کی ضرورت ہوتی ہے، ساتھ ہی انہیں کسی ایسے شخص کی ضرورت ہوتی ہے جو ان پر بھروسہ کرے۔یہ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ انتقامی سیاست کی نذر ہوگئی اور اسے ختم کردیا گیا، یہاں تک کہ پی جے ایل کے 7 بچوں نے پی ایس ایل 8 کی ایمرجنگ کیٹیگری میں جگہ بنائی اور ان میں سے 3 پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کے ریزرو کھلاڑیوں میں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن