نجم سیٹھی کی وجہ سے پہلے بھی کرکٹ تباہ ہوئی ‘اب بھی ہوگی : عمران خان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان رمیز راجہ کے حق میں سامنے آگئے اور پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہونے والی تبدیلی پر بھی گفتگو کی۔ انہوں نے کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پاکستان کو 1992 کا ورلڈکپ جتوانے والے کپتان نے سوال اٹھایا کہ نجم سیٹھی کرکٹ میں کیا تبدیلی لاسکیں گے؟ انہوں نے سابق چیئرمین پی س بی رمیز راجہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ رمیز راجہ نے کرکٹ کو فائدے دیئے۔ رمیز نے پیسے بچائے اور یہ لْٹا رہے ہیں۔ نجم سیٹھی کو لانے کے لیے پی سی بی کا آئین تبدیل کردیا گیا۔ہ نجم سیٹھی کو کرکٹ کی الف ب بھی نہیں معلوم، نجم سیٹھی کی وجہ سے پہلے بھی کرکٹ تباہ ہوئی اب بھی ہوگی۔ رمیز راجہ ایک پڑھا لکھا آدمی ہے جو کرکٹ کو سمجھتا ہے لیکن نجم سیٹھی کو کیا پتا؟ رمیز راجہ کے دور میں پاکستانی کرکٹ ٹیم فائنل میں پہنچی۔