عمران خان کے پاس آئندہ انتخابات میں بیساکھیاں نہیں ہونگی: ایاز صادق
لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس آئندہ انتخابات میں بیساکھیاں نہیں ہوں گی۔ پرویز الہیٰ عمران خان کے وکیل بنے ہوئے ہیں، پی ڈی ایم کی حکومت عمران خان کی نفرت کی وجہ سے بنی، عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔ عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نکالیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایک تقریب سے خطاب و میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان کی چار سالہ کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں اتنے قرضے لیے جتنے گزشتہ 70سالوں میں نہیں لئے گئے۔ منصوبے سی پیک کو بھی بند کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جھوٹ آہستہ آہستہ کھل کر عوام کے سامنے آچکے ہیں۔