• news

میکسیکو : ایک شخص کو چوری کے الزام میں زندہ جلا دیا گیا

میکسیکو سٹی (این این آئی )میکسیکو کی جنوبی چیا پاس ریاست میں ایک چھبیس سالہ شخص کو کاری چوری کے الزام میں ایک چھوٹے سے قصبے کے مرکزی چوک میں زندہ جلا دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ میکسیکو میں ہر سال بڑی تعداد میں لوگوں کو مارائے عدالت اس طرح کی طرح کی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جہاں ایک ھجوم خود ہی کسی کو ملزم نامزد کرنے کے بعد اسے سزا سناتا اور اس سزا پرعمل درآمد کرتا ہے۔میڈیارپورٹس  کے مطابق چیاپاس اسٹیٹ پراسیکیوٹر کے دفتر نے سانتیاگو ایل پنار میں جہاں مقامی گروہ رہتے ہیں اس شخص کی ہلاکت کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق، حکام کو اس شخص کی لاش ملی جو شدید جلی ہوئی تھی۔اس واقعے سے ایک ہفتہ پیشتر ھجوم نے پانچ نوجوانوں کوپکڑ کر انہیں برہنہ کردیا تھا۔ ان پربھی چوری کا الزام تھا اور انہیں باسکٹ بال کی ٹوکریوں میں برہنہ رکھا گیا تھا، تاہم انہیں بچالیا گیا تھا۔غیر سرکاری تنظیم کامن کوز کے مطابق میکسیکو میں سالانہ سینکڑوں افراد کو مارائے عدالت موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔ سنہ 2021 میں 42 قتل اور 279 قتل کی کوشش کی گئی تھی۔ماہرین کے مطابق یہ رجحان اس مروجہ نقطہ نظر کی وجہ سے ہے کہ ملک میں جرائم پیشہ افراد کو بڑے پیمانے پر استثنی دے دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ملک میں جرائم کی شرح بلند ترین سطح پر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن