• news

سرکاری محکموں کی ویب سائٹس پر سائبر اٹیک کا امکان، الرٹ جاری 


اسلام آباد(صلاح الدین خان )کیبنٹ ڈویژن کے ادارے (NTISB)نیشنل ٹیلی کام اینڈ سیکیورٹی بورڈ نے سرکاری محکموں کی ویب سائٹس پر متوقع سائبر اٹیک کے امکان کے حوالے سے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے جس میں اداروں کو ممکنہ حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ایڈوائزی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ انڈین نیوز چینل کو ہیک کرکے (پاکستان کے نام پر) اینٹی انڈین گورنمنٹ مواد چلایا گیا، پیمرا اس حوالے سے مانیٹرنگ کا کردار ادا کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ایسا پاکستانی میڈیا چینلز پر نہ ہو ، تمام سرکاری ادارے ویب سائٹس پر کوئی نیا پروگرام فوری لوڈ نہ کریں ، اس سے پہلے تین ماہ تک اسے ٹیسٹ چیک کیا جائے ،کوئی غیر متعلقہ مشکوک ویب ، میسج، ایپلی کیشن کو نہ کھولا جائے ، نیٹ ورک کو محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں۔مانیٹرنگ کا نظام ہر وقت فعال رکھا جائے ۔سپیشل کیمونیکیشن آرگنائنزیشن(SCO)وہ بانی کمپنی ہے جو آزاد جموں کشمیر گلگت  بلتستان میں ٹیلی کام سروسز فراہم کرتی ہے سائبر سیکیورٹی کے باعث صرف یہی کمپنی ان علاقوں میں ٹیلی کم سروسز فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن