• news

سندر: مبینہ مقابلہ، 2 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ڈاکو ہلاک


لاہور (نامہ نگار) سندر کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا ہے جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے ہیں۔ گزشتہ رات مبینہ پولیس مقابلے میں عرفان نامی  ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تین ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے کی شناخت عرفان عرف کوڈو کے نام سے ہوئی ہے، جو ایک اے ایس آئی عاصم اور کانسٹیبل کو شہید کرنے کی وارداتوں میں ملوث تھا جبکہ ڈاکو عرفان عرف کوڈو ڈکیتی و قتل کی متعدد وارداتوں میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن