• news

شکرگڑھ: دلہن کے گائوں نوٹ نچھاور کرنے پر جھگڑا‘ 15 افراد کے خلاف دہشت گردی مقدمہ


شکر گڑھ (نامہ نگار) دلہن کے گاؤں جاکر نوٹ نچھاور کرنا مہنگا پڑگیا۔ بتایا گیا ہے کہ شکر گڑھ کے سرحدی گاؤں چک قاضیاں سے بارات دلہن لینے جلالہ شریف پہنچی تو دولہا کے یاروں اور باراتیوں نے نوٹوں کی بارش کردی۔ نوٹ اڑ کر قریبی کھیتوں میں بھی جا گرے جس سے گندم اور برسیم کی فصل کو نقصان پہنچا۔ احسان پور کے قریب بارات واپسی پر ملزمان نے باراتیوں پر ہوائی فائرنگ کی۔ بارات روک کر خواتین اور بچوں کو  تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق 2 خواتین زخمی بھی ہوئیں۔ ملزمان 2 لاکھ نقدی اور زیورات بھی لے گئے۔ نیناں کوٹ پولیس کا کہنا ہے کہ  6 نامزد اور 9 نامعلوم سمیت  15 ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ شکر گڑھ میں نئے سال کا دہشت گردی کا مقدمہ درج ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن