متحدہ عرب امارات، جنوری کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں کمی کا اعلان
دبئی (اے پی پی)متحدہ عرب امارات نے جنوری کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ العریبیہ نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جنوری 2023 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت پٹرول سپر 98 جنوری میں 2.78 درہم فی لٹر ملے گا۔دسمبر میں اس کی قیمت 3.30 درہم فی لٹر تھی۔ سپیشل 95 جو دسمبر میں 3.18 درہم فی لٹر دستیاب تھا اب کم کرکے 2.67 درہم فی لٹر کردیا گیا ہے۔ای پلس91 کمی کے بعد اب 2.59 درہم فی لٹر میں دستیاب ہوگا، دسمبر میں یہ 3.11 درہم لٹر فروخت کیا جارہا تھا۔ ڈیزل کی قمیت میں بھی کمی کی گئی ہے، نئی قیمت 3.29 درہم فی لٹڑ ہو گی ،یہ دسمبر میں 3.74 درہم فی لٹر تھی۔