فیڈرل پبلک سروس کمشن نے سپیشل سی ایس ایس مقابلے کے امتحان کی آخری تاریخ میں 4 جنوری تک توسیع کر دی
اسلام آباد (اے پی پی) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سپیشل سی ایس ایس مقابلے کے امتحان کی آخری تاریخ میں4 جنوری تک توسیع کر دی ۔ ایف پی ایس سی ہیڈکوارٹرز کے مطابق 2 جنوری کو بنک تعطیل پر سپیشل سی ایس ایس مقابلے کے امتحان کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے4 جنوری کو آن لائن داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ مقرر کر دی ہے۔