گندم کی قیمت میں تیزی سے اضافہ جاری، 4525 روپے من تک پہنچ گئی
رحیم یار خان (بیورو رپورٹ ) گندم کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی کا رجحان۔رحیم یار خان میں گزشتہ روز گندم کی قیمتیں ایک سو روپے اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح چار ہزار 525 روپے فی چالیس کلو گرام تک پہنچ گئیں آٹے کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ تیزی کا رجحان۔ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے گندم کی درآمد میں تاخیر کے باعث رحیم یار خان سمیت ملک بھر میں گندم کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان سامنے آیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران گندم کی قیمتوں میں مزید تیزی کا رجحان سامنے آئے گا۔