• news

جنرل ہسپتال میں خواتین کی صحت  انکی خود انحصاری پر سیمینار 


لاہور(نیوز رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا کہ سال نو 2023کو خواتین کے حقوق اور خود انحصاری کے طور پر منانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور جنرل ہسپتال میں خواتین کی صحت اور ان کی خود انحصاری کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ خواتین اولاد نہ ہونے کی صورت میں اپنا میڈیکل چیک اپ کروانے کی بجائے تعویز گنڈوں کا سہارا لیتی ہیں جبکہ انہیں کسی اچھے ماہر امراض نسواں کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر لیلیٰ شفیق و دیگر طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ مائیں سن بلوغت کے وقت اپنی بیٹیوں کو بنیادی معلومات اور ضروری مسائل سے آگاہ کیا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن