ضیاء الحق نقشبندی کی12ویں کتاب ’’عامر لیاقت کہانی‘‘ شائع
لاہور(خصوصی نامہ نگار)پیر محمد ضیاء الحق نقشبندی کی12ویں کتاب ’’عامر لیاقت کہانی‘‘ شائع ہوگئی۔ پاکستانی صحافتی تاریخ میں اپنی طرزکے مختلف ومنفرد نوعیت کے حامل معروف ٹی وی اینکر ،سیاستدان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی بائیوگرافی اس وقت شائع ہوکر مارکیٹ میں دستیاب ہورہی ہے۔کتاب میں ملکی حالات ومعاملات پر بہت کچھ وہ لکھا گیا جو دو بار ایم این اے اورایک بار وزیر مملکت رہنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے خود کہا۔ اس کتاب میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین مرحوم کی وہ باتیں یادیں ،شخصی خوبیاںواچھائیاں ،انسانی کمزوریاں وخامیاں اورکئی اہم رازوں سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔