• news

پیپلز پارٹی پنجاب کی ایگزیکٹو کونسل  کا اجلاس آج لاہور میں ہو گا


لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کی ایگزیکٹو اور پنجاب کونسل کا مشترکہ اجلاس آج پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں قائم مقام صدر رانا فاروق سعید کی صدارت میں ہو گا۔ اجلاس میں بھٹو شہید کی 95ویں سالگرہ کی تقریبات، سیاسی و معاشی صورتحال، بلدیاتی الیکشن اور تنظیموں کی کارکردگی پر غور کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن