• news

 گریڈ 21کے محمد بلال سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارت قومی ورثہ و ثقافت تعینات


اسلام آباد(صلاح الدین خان)اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 21کے محمد بلال سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارت قومی ورثہ و ثقافت تعینات کر دیا گیا،محمد بلال اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعینات تھے۔سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے عبدالستار کھوکھر کو سینئیر جوائنٹ سیکرٹری وزارت قومی ورثہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا،عبدالستار کھوکھر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔آڈٹ اینڈ اکاونٹس گروپ گریڈ 20 کے غلام سرور کی خدمات اٹامک انرجی کمیشن سے وزارت ہاسنگ کے سپردکر دی گئی ۔غلام سرور کو وزارت ہاسنگ میں جوائنٹ سیکرٹری تعینات کردیا گیا۔ گیاہے۔سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 20 کے شہزاد نواز چیمہ کو جوائنٹ سیکرٹری وزارت ہاسنگ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا،شہزاد نواز چیمہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولیس سروس گریڈ 18 کے ظہیر ارشد کی خدمات اسلام آباد پولیس کے سپرد ظہیر ارشد اس سے قبل نیشنل پولیس بیورو میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔سابق فارن سیکریٹری سہیل محمود نے ڈی جی (آئی ایس یس آئی)انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز اسلام آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن