پٹرول پمپ کیشیئر پر ایلیٹ فورس اہلکاروں کا تشدد، ویڈیو منظر عام پر
لاہور (نامہ نگار) ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کی پٹرول پمپ کے کیشئیر پر سرعام تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ڈولفن/ ایلیٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایلیٹ اہلکار بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی پر آئے، گاڑی سے اترتے ساتھ ہی لڑکے پر تشدد کرنا شروع کر دیا، پٹرول پمپ پر کھڑے شہریوں کی مداخلت پر لڑکے کو اٹھاکر لے گئے۔ پٹرول پمپ انتظامیہ نے ایلیٹ گاڑی کا پیچھا کیا جس پر پولیس اہلکار لڑکے کو سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔