پنڈی بھٹیاں، وزیر آباد: بجلی، گیس کی لوڈ شیڈنگ، شہریوں کا احتجاج
پنڈی بھٹیاں+ وزیر آباد (نامہ نگاران) بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی۔ سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی گیس کی بندش کی وجہ سے گھریلو خواتین پریشان، دووقت کا کھانا پکانا محال ہو گیا، جبکہ بچوںکے ناشتہ بنانے اور کاروباری حضرات کو ناشتہ کے بغیر گھروں سے نکلنا پڑتا ہے۔ بستی قدرت آباد کے مکینوں سے لاوارثوں جیسا سلوک، علاقہ میں سوئی گیس نایاب ہو گئی۔ دو ماہ سے شہری گیس کی نعمت سے مکمل طور پر محروم، اہل علاقہ کا شدید احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق وزیرآباد شہر کے گنجان آباد علاقہ بستی قدرت آباد میں شہری سوئی گیس کی مکمل بندش کی وجہ سے شدید اذیت کا شکار ہیں۔ اہل علاقہ کے مطابق کئی ہفتوں سے گیس نہیں آ رہی جس کی وجہ سے گھریلو خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔