لیگی رہنما چودھری اشرف کی درخواست ضمانت پر ریکارڈ طلب
لاہور (خبر نگار) اینٹی کرپشن کورٹ نے سرکاری دستاویزات میں ردوبدل کر کے اراضی قبضہ کرنے کے کیس میں لیگی رکن قومی اسمبلی چودھری اشرف کی درخواست ضمانت پر 4 جنوری کو ریکارڈ طلب کر لیا۔ سرکاری وکیل نے استدعا کی پراسیکیوٹر جنرل خود اس درخواست پر دلائل دینا چاہتے ہیں مہلت دی جائے، درخواست گزار وکیل نے اعتراض اٹھایا سرکاری وکیل معاملے کو طوالت دینا چاہتے ہیں۔