فیصل آباد نوجوان‘ہر بنس پورہ میں 3بچوں کے باپ کی خود کشی
لاہور‘ فیصل آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) ہربنس پورہ، تین بچوں کے باپ اور فیصل آباد میں نوجوان نے خودکشی کر لی۔ ہربنس پورہ کے علاقے میں بے روز گاری سے تنگ آکر 3بچوں کے باپ نے پنکھے سے لٹک کر اپنی جان لے لی۔ غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کے باعث خراب گھریلو حالات کے نتیجے میں ہونے والے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر 371 گ ب کے رہائشی عابد نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔