ای سی سی نے اڑھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دیدی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزےر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت مےں ای سی سی کے اجلاس مےں وزارت پٹرولےم کے ذرےعے پی اےس او کو دس ارب روپے سبسڈی فراہم کرنے اور بےنکو ں کے ذرےعے 50ارب روپے کی فنانسنگ کے لئے حکومت پاکستان کی گارنٹی فراہم کرنے کی منطوری دے دی ۔ اجلاس مےں بتاےا گےا کہ پی اےس او اےل اےن جی کی درآمد کر رہی ہے تاکہ ملک مےں گےس کی قلت کو کم کےا جائے۔ ادارے کو سپلائےرز کو ادائےگی کرنا ہوتی ہے۔ ای سی سی نے ادائےگی ممکن بنانے اور اےل اےن جی کی سپلائی کی چےن کو برقرار رکھنے کے بجٹ مےں مختص سبسڈی جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ وزارت صحت نے افغانستان مےں چلنے والے تےن پاکستانی ہسپتالوں کے لئے آلات کی خرےداری، عملہ کی تنخواہ، اور دوسرے امور کے لئے حکومت افغانستان کو فنڈز کے اجراءکی سمری پر غور کےا اور فنڈز کی منتقلی کے لئے نظر ثانی شدہ مےکنزم کی منظوری دی اور زور دےا کہ رقم پاکستانی روپے مےں جاری کرنی کی کوشش کی جائے۔ سےلرےز کی مد مےں 1.009ارب روپے جاری کئے جائےں گے، تاہم ےہ رقم چار اقساط مےں ہو گی، رقم کابل مےں پاکستان کے سفارت خانے کو وزارت خزانہ کے ذرےعے منتقل کی جائے گی۔ اجلاس مےں مالی سال 2022-23 مےں چےنی کی برآمد کے بارے مےں سمری پر غور کےا گےا۔ اجلاس مےں شوگر اےڈوائزری بورڈ کی سفارش پر اس سال اڑھائی لاکھ ٹن چےنی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ اس قبل اےک لاکھ ٹن چےنی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی، وہ مقدار بھی اس مےں شامل ہو گی۔ اجلاس مےں کہا گےا کہ چےنی کی برآمد کی مقدار کو ہر صوبے کی چےنی بنانے کی گنجائش کے مطابق تقسےم کر دےا جائے۔ ای سی سی نے فےصلہ کےا کہ ڈالر مےں سودے کی رقم اےل سی کھلنے کے 60روز مےں ملنا چاہئے۔ اجلاس مےں ےورےا کھاد کے پلانٹس کو آر اےل اےن جی کی فراہمی31جنوری تک جاری رکھنے کی تجوےز کو مسترد کر دےا۔ اجلاس مےں فےصلہ کےا گےا کہ ان پلانٹس کو آر اےل اےن جی کی فراہمی تےن جنوری سے بند کر دی گئی ہے۔ اجلاس مےں درآمدی ےورےا کی قےمت کے تعےن کے بارے مےں سمری پر غور موخر کر دےا گےا۔ دریں اثناءوزےر خزانہ اور ریوینو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ڈیجیٹل اوشن کے سی ای او مسٹر یانسی سپرول نے ملاقات کی۔ ےانسی سپرول نے وزیر خزانہ کو کاروباری پروفائل اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں ان کے تعاون سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیر خزانہ کو سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور میڈیم اور کلاو¿ڈ کمپیوٹنگ ایس ایم ایز کو فعال کرنے میں ملک میں ان کی موجودہ سرمایہ کاری کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان میں اپنے کاروبار کو مزید بڑھانے میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔ مزید برآں اسحاق ڈار نے مریم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
ای سی سی