• news

توانائی بچت ، سرکاری ملازمین کے ورک فرام ہوم کی تجویز مسترد


اسلام آباد (شاہزاد انور فاروقی)وفاقی کابینہ نے توانائی کی بچت کے حوالے سے سرکاری ملازمین کے ورک فرام ہوم کی تجویز مسترد کردی۔تجویز کے مطابق سرکاری ملازمین کی بیس فیصد تعداد کو دفاتر میں آنے اور دفاتر میں بیٹھ کر کام کرنے کے بجائے گھر سے کام کرنے کی اجازت دی جانا تھی۔ وفاقی کابینہ کے اس اہم اجلاس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سورہ بقرہ کی آیات پڑھیں۔جن کا ترجمہ ہے کہ اللہ تعالی مسلمانوں کے والی ہیں اورجو انہیں اندھیروں سے اجالوں میں لاتے ہیں اور جو کافر ہیں ان کا حمایتی شیطان ہے جو ا نہیں روشنی سے اندھیروں میں لاتا ہے۔
تجویز مسترد

ای پیپر-دی نیشن