ن لیگ معاشی اور سیاسی عدم استحکام کے سمندر میں غرق ہوگئی: شیخ رشید
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے+آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے قومی سلامتی کمیٹی نے معاشی سلامتی کو نیشنل سکیورٹی سے منسلک کیا ہے اور قومی سلامتی معاشی سلامتی کے گرد گھومتی ہے عوام کے مفاد عامہ کو ترجیح دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے بریڈ اور بٹر کی حکومت آٹے کے مارے مارے پھرتے لوگوں سے نا آشنا ہے لوگ انسولین اور پینا ڈول کےلئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں آئی ایم ایف رہی سہی کسر بھی نکال دے گا۔ اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا ن لیگ معاشی اور سیاسی عدم استحکام کے سمندر میں غرق ہو گئی ایم کیو ایم اب پی پی پی کے ہتھے چڑھ گئی وزات خزانہ منی بجٹ اور کرپشن غیر ملکی تقرریوں پر اپنے افسر لگا رہی ہے ایف بی آر میں 225ارب روپے کی کمی ہائی ورٹ نے سپر ٹیکس روک دیا100دنوں میں مہنگائی لوگوں کو سڑکوں پر لائے گی ان کی سوئی عمران کو لگی گولیاں3 تھیں یا4 پر پھنسی ہے۔
شیخ رشید