لاہور میں سستا آٹا غائب‘ حافظ آباد میں عدم فراہمی پر شہریوں کا احتجاج
لاہور‘ حافظ آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائنمدہ نوائے وقت) لاہور میں مارکیٹ سے سستا آٹا غائب ہو گیا۔ 15 کلو آٹے کا تھیلا مزید 100 روپے مہنگا ہو گیا۔ حافظ آباد میں سستے آٹے کی عدم دستیابی پر شہریوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی بہت زیادہ ہے دو وقت کی روٹی ملنا دشوار ہو گیا۔ تندور مالکان سستا آٹا لے جاتے ہیں۔ دریں اثناءحافظ آباد مےں کولو روڈ کے مکےنوں نے سستا آٹا نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کےا اور اس دوران مظاہرےن نے آٹا دو، آٹا دو کے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ سستے آٹا پوائنٹ کے دکاندار ملی بھگت سے آٹے کے تھےلے تندور مالکان کو دے رہے ہےں جبکہ غرےب لوگ آٹے کی تلاش مےں مارے مارے پھر رہے ہےں۔ انہوں نے مزےد کہا کہ سستے آٹا پوائنٹس سے آٹا غائب ہونے سے وہ دو وقت کی روٹی کو بھی ترسنے لگے ہےں۔ مظاہرےن نے مطالبہ کےا کہ سستے آٹا پوائنٹس پر وافر آٹے کے تھےلے فراہم کئے جائےں اور تندور مالکان کو آٹا فراہم کرنے والے دکانداروںکے خلاف کارروائی عمل مےں لائی جائے۔
آٹا