• news

 ایل پی جی کی 9 دکانیں سیل

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ شوکت مسیح سندھو نے محکمہ سول ڈیفنس کے ہمراہ ننکانہ کے نواحی قصبہ سیدوالہ میں غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فلنگ اورناقص سلنڈر کا استعمال کرنے والوںکے خلاف کارروائی کرتے 9 ایل پی جی دکانوں کو سیل کیا اور متعدد غیر قانونی ایل پی جی دکانوں کے چالان عدالت کو بھجوائے ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمرنائیک نے غیر قانونی ایل پی جی کی فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرنے پر اے سی ننکانہ اور محکمہ سو ل ڈیفنس کے افسران کی کارکردگی کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن