توانائی بچت کے حکم پر عملدرآمد نہیں ہو سکا: بازار وقت پر بند ہوئے نہ کھلے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) توانائی کی بچت کیلئے وفاقی حکومت کے دکانوں کو صبح جلد کھولنے اور رات کو جلد بند کرنے کے حکم پر عملدرآمد نہیںہو سکا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیشتر شہروں میں بازار وقت پر بند ہوئے نہ ہی کھلے۔ ’’جلدی جاگو‘ جلدی سو جاؤ‘‘ کی پالیسی پر عمل نہیں ہو سکا۔ کراچی‘ لاہور میں تاجروں نے بازار گزشتہ روز 12 بجے ہی کھولے۔ پشاور میں بھی ملا جلا رجحان رہا۔ کوئٹہ میں بیشتر دکانیں اور بازار صبح کھل گئے۔ پنجاب‘ خیبر پی کے حکومت اور انجمن تاجران نے فیصلہ مسترد کر دیا تھا۔ پاکستان بزنس کونسل نے توانائی بچت مہم کی حمایت کی ہے۔
بازار