پا ک امریکہ سفارتی تعلقات کے 75سال مکمل ، شاہراہ جمہوریت پر روشنیوں کا اہتمام
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) امریکہ اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75سال مکمل ہونے کی خوشی میں امریکی سفارتخانہ اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت کی شاہراہ جمہوریت پر قائم ایک عمارت پر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ روشنیوں کا اہتمام کیا ہے جو 3جنوری سے 11جنوری تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق شراکت دار ادارے تھری ڈی اِلومی نیشن کے تعاون سے جدت اور اختراع پر مبنی اس سہ جہتی روشنیوں کے ذریعہ گزشتہ 75برس کے دوران امریکہ اور پاکستان کے باہمی تعلقات کے نمایاں موضوعات اور تصاویر کو اْجاگر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل واشنگٹن یادگار اور ایفل ٹاور جیسے مشہور مقامات پر روشنیوں کے لئے استعمال کی جانے والی یہ ٹیکنالوجی پاکستان میں شاذ و نادر ہی پہلے کبھی استعمال ہوئی ہے۔ اس موقع پر امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کے ناظم الاْمور اینڈریو شْوفر نے کہا ہے کہ امریکہ گزشتہ 75برسوں کے دوران توانائی، زراعت، عوامی صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے اور عوامی روابط کے قیام کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ شراکت میں مصروف عمل رہا ہے۔
اہتمام