• news

مریم نواز نے پارٹی انتظامی عہدوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی 


لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی انتظامی عہدوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ۔ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف (ن) لیگ کی چیف آرگنائزر کے طور پر تمام پارٹی انتظامی عہدوں کی کارکردگی کو دیکھ کر اہم فیصلے کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے پارٹی انتظامی عہدوں کی کارکردگی کی بنیاد پر اہم تبدیلیاں بھی عمل میں لائی جائیں گی، مریم نواز کا رواں ماہ کے آخری ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے۔
مریم نواز رپورٹ طلب

ای پیپر-دی نیشن