• news

 ٹی ٹی پی نے وفاقی حکومت میں شامل دونوں بڑی جماعتوں کو دھمکی آمیز خط لکھ دیا


اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) تحریک طالبان پاکستان نے وفاقی حکومت میں شامل دونوں بڑی جماعتوں کو دھمکی آمیز خط لکھ دیا۔ تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت نے امریکہ کی ایماء پر ہمارے خلاف اعلان جنگ کیا ہے، اس لئے ہم نے ان سیاسی جماعتوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خط میں دھمکی دی گئی کہ اگر ان دونوں جماعتوں نے اپنے موقف میں تبدیلی نہ کی اور طالبان کے خلاف جنگ پر ڈٹی رہیں تو ان کے سرکردہ لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پاکستان کی مذہبی جماعتوں کو بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ تحریک طالبان پاکستان کے خلاف سرگرمیوں سے پرہیز کریں۔ 
 ٹی ٹی پی خط

ای پیپر-دی نیشن