• news

شہید ڈپٹی ڈائریکٹر نوید صادق کی  نماز جنازہ‘ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی شرکت 


لاہور (نیٹ نیوز) خانیوال کے نزدیک دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) ونگ نوید صادق اور انسپکٹر ناصر حسین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نوید صادق اور انسپکٹر ناصر عباس شہید کی نماز جنازہ ملتان، خانیوال اور لاہور میں ادا کی گئیں۔ نماز جنازہ میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، سول و دیگر ملٹری حکام اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے شہداء کے جنازوں کو کندھا بھی دیا۔
نوید صادق،نماز جنازہ

ای پیپر-دی نیشن