وزیر اعلی نے چودھری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف پوسٹ گریجویٹ سٹڈیز کاسنگ بنیاد رکھ دیا
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لاہور میں شعبہ صحت کے ایک اور بڑے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجوایٹ سٹڈیز کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اس پر 3 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجوایٹ سٹڈیز کیلئے فنڈز مختص کر دیئے ہیں۔ اس ادارے میں ایم بی بی ایس کے بعد ڈاکٹرز کو 17 سبجیکٹ میں سپیشلائز کرایا جائے گا جبکہ نرسنگ کے بعد نرسوں کو 10 سبجیکٹ میں سپیشلائز کرایا جائے گا۔ وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے نئے بلاک کے لئے 10 ایکڑ کیلئے نالج پارک میں اراضی مختص کی جائے گی۔ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے لئے بھی 2 ایکڑ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے لئے نالج پارک میں اراضی مختص کی جائے گی۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کیلئے بھی فنڈز مختص کر دیئے ہیں اور پی کے ایل آئی میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر احمد جاوید قاضی نے چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجوایٹ سٹڈیز کے بارے میں وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی کو بریفنگ دی۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب سے یونائٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کے کنٹری نمائندہ ڈاکٹر لوئے شبانا نے وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کی، جس میں پاپولیشن ویلفیئر خصوصاً فیملی پلاننگ کیلئے باہمی اشتراک کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کی منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کو مکمل سپورٹ کریں گے۔ فیملی ہیلتھ کلینکس اور فلاحی مراکز کو مزید فعال کیا جائے گا اور فیملی پلاننگ کے اقدامات کی تحصیل اور ضلع کی سطح پر باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے فیملی پلاننگ اختیار کرنے والے خاندانوں کو خصوصی پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ خصوصی پیکیج پنجاب احساس پروگرام کے تحت دیا جائے گا۔ چودھری پرویز الٰہی نے فیصل آباد کے گھنٹہ گھر پر چڑھنے والے شخص کو بحفاظت ریسکیو کرنے والے ریسکیو1122 کے عملے کو وزیراعلیٰ آفس میں اپنا مہمان بنا لیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے شہری کو بحفاظت ریسکیو کرنے والے ریسکیورز کو شاباش دی اور ریسکیو آپریشن کو لیڈ کرنے والے ریسکیور عبدالرحمن کو 5لاکھ روپے کا انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔ ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے و الے دیگر ریسکیورز ارسلان احمد، رفاقت بیگ، فہد امین اور انجینئر احتشام کو ایک ایک لاکھ روپے کا انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیصل آباد کے ریسکیورز نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔
وزیراعلیٰ/ سنگ بنیاد