• news

 ائرچیف سے ملاقات‘ حکومت فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرے گی: خواجہ آصف


اسلام آباد (خبر نگارخصوصی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے ائر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات اور جیو سٹرٹیجک ماحول اور علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق وزیر دفاع کی جانب سے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی گئی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت ملکی دفاع کو یقینی بنانے کیلئے پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرے گی۔ وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کی ٹریننگ میں کی گئی اصلاحات کو سراہا۔
فضائیہ/ خواجہ آصف
 
 

ای پیپر-دی نیشن