لاہور میں بسوں کی تعداد بڑھائی جائے
مکرمی! صوبائی دارالحکومت میں شہریوں کے لیے ٹرانسپورٹ کا مسئلہ دردِ سر بنا ہوا ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے آمدورفت کی سہولیات ناکافی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ نہ صرف لاہور میں چلنے والی سپیڈو بسیں لاہور کے تمام علاقوں کے لیے چلائی جائیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ لاہور شہر میں پرانی طرز پر چلنے والی ایل ٹی سی اور ویگن روٹس بحال کیے جائیں اور ان بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ ورنہ شہری اس طرح ڈربہ نما ویگنوں اور چنگ چی رکشوں والوں کے ہاتھوں خوار ہوتے رہیں گے۔ (ناظم شوکت، چیئرمین مسائل کمیٹی لاہور )