• news

کنٹری ہیڈیواین ایف پی اے کا فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ


لاہور ( نیوز رپورٹر) اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈکے کنٹری ہیڈ ڈاکٹرلواے شبانی کا ٹیکنیکل سپیشلسٹ پنجاب یواین ایف پی اے شعیب احمد شہزاد  اور یواین ایف پی اے کی ٹیم کے ہمراہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے یونیورسٹی فیکلٹی کے ہمراہ وفدکا استقبال کیااور فاطمہ جناح میڈکل یونیورسٹی کے حوالہ سے جاری منصوبہ جات کے متعلق  تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فاطمہ جناح میڈکل یونیورسٹی تعلیمی، تدریسی اور تحقیقی میدان میں بہترین کارکردگی سر انجام دے رہی ہے۔وفد نے کالج آف نرسنگ اینڈ مڈویفری، سر گنگا رام ہسپتال میں قائم  یواین ایف پی اے سینٹر کا دورہ کیااور ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا۔ اس کے بعد وفد نے اسٹیٹ آف دی آرٹ انسٹیٹیوٹ، فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر  ان کا کہنا تھا  کہ جدید بہترین طبی  سہولیات کیساتھ فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ عوام کی  خدمت کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن