• news

جلالپور کینال کو جولائی تک جزوی فعال کردیا جائیگا:ہاشم ڈوگر


لاہور ( نیوز رپورٹر) جلال پور کینال پراجیکٹ پرکام تیزی سے جاری ہے اور اس منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پنجاب حکومت ہر ممکن اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔ کوشش ہے کہ جولائی 2023 تک اس نہر کو جزوی طور پر فعال کردیا جائے۔ یہ بات صوبائی وزیر آبپاشی کرنل(ر) ہاشم ڈوگر نے جلالپور کینال منصوبے کے حوالے سے ایک بیان میں کہی۔ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ جلالپور کینال منصوبہ پنجاب کے کاشتکار اور کسانوں کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔اس منصوبے کی تکمیل سے مزید اراضی زیر کاشت آئے گی اورلوگوں کو باعزت روزگار ملے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے جہلم اور خوشاب کے تقریباً 80 دیہات کے 4 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ وزیر آبپاشی نے مزید بتایا کہ تکمیل کے بعد یہ نہر ایک لاکھ 75 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی کو سیراب کرے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن