ڈپٹی ایم ایس کاہنہ ہسپتال رضوان سرور کی دعوت ولیمہ
کاہنہ (نامہ نگار) چیف وارنٹ آفیسر (R)پی اے ایف غلام میراں نے ڈپٹی ایم ایس کاہنہ ہسپتال رضوان سرورکی دعوت ولیمہ میں شرکت کی اور دلہا و دلہن کو شادی کی مبارکباددی۔سیاسی و سماجی رہنما ملک طارق ،احسن ریاض نے نوبیاہتاجوڑے کے لئے نئی زندگی کے آغاز پر نیک خواہشات کا اظہارکیا۔دعوت ولیمہ کی تقریب ملتان روڈ میں منعقد کی گئی۔تقریب میں رشتہ داروں، سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔