طالبہ کو ہراساں کرنے والے 2اوباش گرفتار
لاہور(نامہ نگار) وحدت کالونی اور اچھرہ پولیس نے سوشل میڈیا پر طالبہ کو ہراساں کرنے کی ویڈیو منظرعام آنے پر ملزمان وقار اور احد کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان نے گلی میں گزرتی طالبہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پروائرل کی تھی۔