ڈپٹی سیکرٹری عنائیت میراں قتل کیس‘چشم دید گواہ کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے قلمبند
لاہور (خبر نگار)لاہور سیشن کورٹ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سیکرٹری عنائیت میراں کے 24 سالہ پرانے قتل کیس میں ملوث ملزمان کیخلاف کیس پر سماعت ہوئی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کے بیان پر جرح کیلئے طلب کر لیا۔عدالت میں چشم دید گواہ کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے قلمبند کیا۔ عدالت نے سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ نے کیس پر سماعت کی۔ مقدمہ میں ملوث ملزم صابر کو جیل سے لا کر عدالت پیش کیا گیا۔