• news

خواتین کا ہر دور میں شاندار تعلیمی و تربیتی کردار رہا: طاہر القادری


لاہور(خصوصی نامہ نگار، لیڈی رپورٹر)بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے 35ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کا ہر دور میں شاندار تعلیمی و تربیتی کردار رہا ہے،تاریخ بتاتی ہے کہ ملک،معاشروں،تحریکوں کی ترقی اور زوال میں بھی خواتین کا کردار تھا۔منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے آج کے دور میں خواتین بطور استاد،مبلغ و داعی،موٹیویشنل سپیکر،ویلفیئر ورکر خدمات انجام دے رہی ہیں اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی دعوتی مساعی کے نتیجے میں سالانہ ہزارہا خواتین فیض یاب ہو رہی ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سینئر اینکر پرسن مشعال بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے ان کے شوہر سینئر صحافی امیر عباس کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔ علاوہ ازیں طاہر القادری نے تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما سابق ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، سابق ڈائریکٹر میڈیا ڈاکٹر شاہد محمود اورتحریک منہاج القرآن لاہور کے ناظم مالیات میاں عامر محمود کے بھائی محمد عابد محمود کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

ای پیپر-دی نیشن