جرائم میں ملوث پیشہ ور اشتہاری مجرموں کی گرفتاری مشن :سی سی پی او
لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے اشتہاری و عادی مجرموں،عدالتی مفروروں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 2022ء میں 54752 اشتہاری،عادی مجرم اور عدالتی مفرور گرفتار کئے ہیں۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ 2022میں لاہور پولیس نے 16082 اشتہاری ، 13111عادی مجرم،25519عدالتی مفرور، کیٹیگری اے کے 4549,بی کیٹیگری کے 12994 اشتہاری مجرم ، اے کیٹیگری کے1461،بی کیٹیگری کے24058عدالتی مفرور گرفتار کیے۔ شہر میں ہونے والے بیشتر جرائم میں ملوث پیشہ ور اشتہاری مجرموں کی گرفتاری مشن ہے، اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کیلئے تشکیل کردہ ٹیمیں کارکردگی مزید بہتر بنائیں اوررواں سال اشتہاری و عادی مجرموں کی گرفتاری کے ٹارگٹ پورے کریں۔ اس حوالے سے تمام ڈویژنل افسران کو اشتہاری مجرم پکڑنے کا ٹاسک دیا گیاہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری و عادی مجرم گرفتار کئے جائیں۔ جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری گرفتار یا لاہور سے بھاگنے پر مجبور کر دیں گے۔