پنجاب‘بچوں کیلئے ایک بھی برن یونٹ موجود نہیں ‘رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع
لاہور(سپیشل رپورٹر)محکمہ صحت نے پنجاب کے ہسپتالوں میں موجود برن یونٹس کی تفصیلات بارے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر جمع دو صفحات پر مشتمل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پورے پنجاب میں بچوں کیلئے ایک بھی برن یونٹ موجود نہ ہے۔ پنجاب کے 8ہسپتالوں کے برن یونٹس میں 361بیڈز موجود ہیں۔ لاہور کے جناح ہسپتال میں 78،میو ہسپتال میں 93 ‘نواز شریف ہسپتال میں 5بیڈز، فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں 55بیڈ موجود ہیں۔راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں 35،ڈی جی خان ٹیچنگ ہسپتال میں 10 ،گجرات کے عزیز بھٹی ہسپتال میں 18،نشتر ہسپتال ملتان میں 67بیڈز موجود ہیں۔ پنجاب میں چلڈرن ہسپتال اور نشتر ہسپتال ملتان میں بچوں کے برن یونٹس بنانے کی منظوری دی گئی ہے اور دونوں برن یونٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے