• news

وزیر آباد، نارنگ منڈی، حافظ آباد میں گیس اور بجلی کی بندش سے شہری اذیت میں مبتلا 


وزیرآباد؍ نارنگ منڈی، حافظ آباد (نامہ نگار+ نمائندگان نوائے وقت) وزیرآباد شہر کے گنجان آباد علاقوں مین بازار، مثمن برج، لکڑ منڈی محلہ، گلی گروکوٹھا، گلی ارائیاں، سکندر پورہ، حاجی پورہ، ماڈل کالونی اور دیگر محلوں میں پریشر کم اور گیس نہ آنے کی وجہ سے شہری اذیت کا شکار ہیں۔ صارفین کے مطابق کئی ہفتوں سے گیس نہیں آرہی جس کی وجہ سے خواتین کو کھانا بنانے میں دشواری کا سامنا ہے۔ ایک ماہ سے گیس کی بندش کم پریشر ہونے  سے کئی گنجان کوچوں کے  گھروں میں تو با لکل ہی گیس نہیں آتی۔گیس کی آنکھ مچولی پر اہلیان علاقہ نے  شدید احتجاج کرتے ہوئے ارباب احتیاط سے اپیل کی ہے کہ وزیرآباد شہر کے علاقوں میں پریشر کو بڑھایا جائے جبکہ نارنگ منڈی اور حافظ آباد کے شہریوں کی مشکلات بھی کم نہ و سکیں سوئی گیس کی بندش کے بعد بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ سارا سارا دن بجلی کی آنکھ مچولی اور ہفتے میں دو دن مسلسل آٹھ آٹھ گھنٹے بجلی بند ہونے سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے معمولات زندگی متاثر ہو گئے۔ شہریوں نے بتایا کہ سردی میں بجلی کم استعمال ہوتی ہے۔ بجلی کی گھنٹوں بندش سمجھ سے بالاتر  ہے حکام سے مطالبہ کیا  کہ بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن