• news

 تمام نظاموں میں بریل کی رسائی کو یقینی بنانے کا عزم کر نا ہو گا: عارف علوی 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ بریل کا عالمی دن دنیا بھر میں بصارت سے محروم افراد کے لئے تعلیم، علم اور معلومات کے حصول کا ایک اہم ذریعہ بن گیا۔ بصارت سے محروم افراد کو تعلیم، علم اور معلومات فراہم کرنے کے لئے بریل کا استعمال کیا جائے جس کے نتیجہ میں ان کو معاشی اور مالی طور پر بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔ ان میں غربت، پسماندگی، تشدد، نظرانداز کرنے اور بدسلوکی کے خلاف عزم پیدا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی بریل ڈے کے موقع پر پیغام میں کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ آج پاکستان سمیت پوری دنیا بھر میں بریل کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد نابینا اور جزوی طور پر بینائی والے لوگوں کے لئے ان کے انسانی حقوق کے مکمل ادراک کے لئے بریل کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن