ادارہ جاتی فریم ورک، سفارشات کیلئے اینٹی کرپشن ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت انسداد بدعنوانی اور رشوت ستانی کے اداروں کے ادارہ جاتی فریم ورک کے جائزے اور سفارشات مرتب کرنے کے لیے اینٹی کرپشن ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس وزارت قانون و انصاف میں ہوا۔ اجلاس کے شرکا ء نے نظام کی مضبوطی اور بہتری لانے کے لیے اپنے تجربات کی بنا پر سفارشات پیش کیں۔ ٹاسک فورس کے اگلے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر اور اکاو ٹنٹ جنرل پاکستان کو بھی مدعو کیا جائے گا۔