مسجد اقصیٰ میں صہیونی وزیر کا داخلہ قابل مذمت، وزیر خارجہ خاموش: شیریں مزاری
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مسجد اقصی کے احاطے میں صہیونی وزیر کا داخلہ قابل مذمت ہے۔ اس اقدام کی امریکہ تک نے مذمت کی مگر پاکستان نے صہیونی وزیر کی اس حرکت پر چپ سادھ رکھی ہے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ تبدیلی سرکار کے خفیہ ایجنڈے کا ایک جزو یعنی اسرائیل کوتسلیم کیا جانا، ابھی زندہ ہے۔ دفترِخارجہ اور امپورٹڈ وزیر خارجہ کی خاموشی سے سب کچھ عیاں ہے۔