نئے نیب قوانین‘ سستے پلاٹ کا جھانسہ دیکر کروڑوں لوٹنے والے کی ضمانت منظور
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت نمبر ون کے جج علی نواز نے سستے پلاٹ دینے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹنے کے الزام میں پانچ سال قید، بھاری جرمانہ کیس میں قید ملزم پراپرٹی ڈیلر ظہور احمد کی سزا نئے نیب قوانین کے تحت معطل کر کے ان کی ضمانت منظور کر لی۔
اور انہیں 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر رہائی کا حکم دے دیا۔ ملزم کو نیب نے گرفتار کیا۔ عدالت نے سزا سنائی تھی تو ملزم نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔