ارشد شریف قتل کیس، سپیشل جے آئی ٹی کے بیرون ملک جانے کے تمام انتظامات مکمل
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینئر اینکر پرسن ارشد شریف شہید کے قتل کیس کی تحقیقات کیلئے قائم سپیشل جے آئی ٹی کے بیرون ملک جانے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ ترجمان وفاقی پولیس کے مطابق فنڈز کا اجراء اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کر دیا ہے۔ فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی گئی ہے۔