• news

نوری آباد پاور پراجیکٹ کیس،مراد علی شاہ نے بریت کی درخواست دائر کردی


 اسلام آباد(وقائع نگار) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے نوری آباد پاور پراجیکٹ کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نوری آباد پاورپراجیکٹ میں مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
 جس دوران انہوں نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کی۔ مراد علی شاہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں رہا، ترمیمی آرڈیننس کے بعد ریفرنس سے بری کیا جائے۔ احتساب عدالت نے مراد علی شاہ کی درخواست پر نیب کو جواب طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن