• news

میانمار،  75ویں یومِ آزادی پر 7ہزار سے زائد قیدیوں کی رہائی کا اعلان


 برما(آئی این پی)میانمار نے 75ویں یومِ آزادی کے موقع پر 7ہزار سے زائد قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق اس موقع پر فوجی پریڈ بھی کی گئی اور فوجی حکمران کو 21توپوں کی سلامی دی گئی۔
، میانمار نے 1948 میں برطانوی راج سے آزادی حاصل کی تھی،یاد رہے کہ کچھ دن قبل میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 7سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
میانمار قیدی رہائی اعلان

ای پیپر-دی نیشن