• news

لاہور: لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی کی کوشش‘ فیصل آباد‘ 2 بچوں سے زیادتی‘ ملزم گرفتار


لاہور‘ فیصل آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) سول لائن پولیس نے گنگا رام ہسپتال کے لیڈی ڈاکٹر ہاسٹل میں داخل ہو کر لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی کی کوشش کرنے والے  ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔ گنگا رام ہسپتال کے لیڈی ڈاکٹر ہاسٹل میں پیڈز کی لیڈی ڈاکٹر (ز) موجود تھی کہ ایک اوباش نوجوان نے ہاسٹل کا دروازہ کھٹکھٹایا اور ایک بچے کی موت کا وارڈ میں بہانہ بنا کر اس کے کمرے میں گھس کر اس سے زیادتی کی کوشش کی ۔ لیڈی ڈاکٹر کے شور مچانے پر ملزم نے اس کا گلا دبا کرجان سے مارنے کی دھمکی دی۔ اس دوران لیڈی ڈاکٹر بھاگ کر واش روم میں گھس گئی اور روشندان کے راستے دوسرے کمرے میں جاکر عزت و جان بچائی جبکہ ملزم فرار ہو گیا۔ تھانہ سول لائن پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی شناخت کی کوشش شروع کر دی ہے۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق کمسن لڑکے کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ ملت ٹائون کے علاقے فرید ٹائون کے رہائشی محمد بلال نے پولیس کو بتایا کہ ملزم ذیشان اس کے گیارہ سالہ بیٹے انس کو ورغلاء کر اپنے ساتھ اپنے گھر لے گیا۔ جہاں ملزم نے پہلے سے موجود اپنے ساتھِی کے ساتھ ملکر اسے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا ہے علاوہ ازیں تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ 293 ر ب میں سات سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ سات سالہ احمد ملزم عبدالجبار کی بیٹی کے پاس ٹیوشن پڑھنے جاتا تھا ملزم عبدالجبار نے اپنے گھر میں بچے سے زیادتی کر ڈالی۔ تھانہ چک جھمرہ میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن